ابنا: مصر میں اخوان المسلمین کے سابق رکن کمال الہلباوی نےعالم اسلام کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے مصری انقلاب کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور عالم اسلام کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں امریکی پالیسیوں پر استوار ہیں۔ ہلباوی نے نے کہا کہ سعودی وہابی مجھ پر حملہ کرنے کے بجائے اپنے ملک کو امریکیوں کے چنگل سے آزاد کرائیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت امریکہ کے تسلط میں ہے اور سعودی حکام، امریکی نوکر ہیں سعودی حکمراں وہی کرتے ہیں جو امریکہ ان سے چاہتا ہے۔ ہلباوی نے کہا کہ مصری انقلاب کو امریکی و سعودی آسیب سے بچانے کے لئے مصری عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔
.......
/169